سیاہ پڑتی انگلیاں نہ صرف ہاتھوں کو بھدا اور بدصورت ظاہر کرتی ہیں بلکہ مجموعی حسن کو بھی متاثر کرتی ہیں . انگلیوں کی سیاہی دور کرنے کے لیے دودھ میں تھوڑا سا بیسن ، ہلدی اور لیموں کا رس ملا کر گاڑھا آمیزہ بنالیں . اسے ہاتھوں اور پیروں کی سیاہ پڑتی انگلیوں پر لگائیں . چند دنوں کے استعمال سے ہی سیاہ پڑتی انگلیاں صاف ہو جائیں گی .