Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاتھوں کو بھی مساج کی ضرورت ہے

وہ افراد جو سلائی ،کڑاہی ،کپڑے سینے دھونے ،خطاطی یاکمپیوٹر ٹائپنگ کرتے ہیں ان کے ہاتھوں کے پٹھوں میں کھنچاو رہنے لگتا ہے اس لئے انہیںرات سونے سے قبل کچھ دیر کے لئے ہاتھوں کا مساج ضرور کرنا چاہئے۔
اگر ماو¿س پکڑے پکڑے اور ٹائپنگ کرت کرتے آپ کے ہاتھ دکھ جاتے ہوں تو صرف10 منٹ اپنے ہاتھوں کا مساج کریں۔
جس تیل یا کریم کی خوشبو آپ کو پسند ہو اسے اپنے ہاتھوں پر کہنیوں تک لگا لیں۔ اب دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو آپس میں جوڑ کر ہاتھوں کو بند کر کے ہاتھوں پر زور دیں۔5 سیکنڈ کے بعد ہاتھ کھول لیں۔ اب ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ کا کہنیوں سے مساج کرتے ہوئے لائیں اور انگلیوں کے پوروں پر ختم کریں۔اس طرح دونوں ہاتھوں کا مساج کریں۔اب انگوٹھے کی مدد سے انگلیوں کے درمیان کے جوڑ دبائیں۔
 انگوٹھے کی مدد سے کلائی کے جوڑ پر گول دائرہ بناتے ہوئے زور دے کر مساج کریں۔
 ہتھیلی کے درمیان اور انگوٹھے کے نیچے کا حصہ ابھر اہو گوشت انگوٹھے کی مدد سے دبائیں۔
5،5 دفعہ زور سے مٹھی بند کر کے کھولیں۔یہ مساج آپ کے ہاتھوں کی تکلیف رفع کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔
 

شیئر: