فیشن اور میک اپ دونوں لازم و ملزوم ہیں . سجنے سنورنے کے لیے خوبصورت ملبوسات کے ساتھ ساتھ اچھا میک اپ اور اچھی ہیئر اسٹائلنگ بھی بہت ضروری ہیں. فیشن اور میک اپ انڈسٹری بہت تیزی سے ترقی کی جانب سفر کر رہی ہے اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ ان چیزوں کی اہمیت میں اضافہ ہو رہا ہے .
اگر اس وقت میک اپ اور فیشن ٹرینڈز کی بات کی جائے تو میک اپ اور ہیئر سٹائلنگ پر بہت محتاط انداز میں تجربات کیے جارہے ہیں . یعنی جہاں ہیوی فاؤنڈیشن کا استعمال ہوتا تھا وہاں اب ہلکی بیس کا استعمال کیا جارہا ہے . بالوں کے اسٹائل بھی سادہ رکھے جا رہے ہیں . عروسی ملبوسات کے ساتھ بھی ہیوی میک اپ کے بجائے ہلکی فاؤنڈیشن اور لپ اسٹک کے ہلکے رنگوں کا استعمال کیا جارہا ہے البتہ آنکھوں کے لئے گہرا میک اپ پسند کیا گیا ہے ۔ لپ اسٹک میں میٹ رنگوں کی لپ اسٹک کو ترجیح دی جا رہی ہے.
ناصرف روزمرہ کی تقریبات میں بلکہ دلہنوں کے میک اپ میں بھی ہیئر سٹائل بلکل سادہ پسند کیے جارہے ہیں ۔ اسٹریٹ بال اور لوز کرل اس وقت فیشن کا حصہ ہیں . روایتی ہیوی جیولری کا استعمال بھی جدید فیشن میں ان ہے .