عروسی نازو انداز میں فیشن کے رنگ نمایاں
بدلتے وقت کے ساتھ عروسی نازو انداز میں فیشن کے رنگ نمایاں ہورہے ہیں اور پاکستان میں عروسی ملبوسات کی تیاری باقائدہ صنعت کا درجہ اختیار کر چکی ہے . عروسی ملبوسات میں سرخ رنگ ہمیشہ سے پسند کیا جاتا ہے مگر بدلتے وقت کے ساتھ اس رجحان میں تبدیلی آرہی ہے اور عروسی ملبوسات گلابی ،نارنجی ، میجنٹا اور دیگر رنگوں میں متعارف کروائے جا رہے ہیں.
سرخ اور گلابی کے کئی شیڈز مارکیٹ میں دستیاب ہیں . گلابی کے شیڈز میں پیازی، آتشی گلابی اور بیبی پنک پسند کیے جارہے ہیں۔ آئیوری ریڈ کلر کمبینیشن ، لائٹ گولڈ شیڈز اور وائٹ بھی فیشن میں ان ہیں جبکہ ولیمہ کے لیے گرے اور پیچ کا انتخاب کیا جا رہا ہے . روایتی ملبوسات میں لہنگا ، لانگ فراک اور شرارے کے ساتھ لانگ شرٹز شامل ہوتی ہیں لیکن اگرٹرینڈز کی بات کی جائے تو عروسی ملبوسات کی تیاری میں تھری ڈی فلاور تکنیک استعمال کی جا رہی ہے . برائیڈل ڈریسز پر اسٹونز کا کام بھی کیا جارہا ہے . شیفون ، آرگنز اور ٹشو پر فلورل ایمبرایڈری کا فیشن بھی ان ہے .