Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں بینک ڈکیتی

  کراچی..... کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں واقع بینک میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لے اڑے ۔تفصیلات کے مطابق رضویہ سوسائٹی میں واقع سرکاری بینک کو اپنے ہی سیکیورٹی گارڈ نے ساتھی کی مدد سے لوٹ لیا ہے ۔ملزمان نے لاکرز توڑ کر بینک سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لوٹ لئے۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق بینک میں موجود نقدی محفوظ رہی جبکہ ملزمان تمام طلائی زیورات لوٹنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ڈی ایس پی سینٹرل محمدامین کا کہنا ہے کہ نقب زنی میں ملوث سیکیورٹی گارڈ صدام کے ریکارڈ میں کراچی کا پتہ صرف شیرشاہ درج ہے۔صدام اس سے قبل اورنگی ٹاﺅن برانچ میں ڈیوٹی کررہا تھا،صدام کو2روز قبل ہی ناظم آباد برانچ میں تعینات کیا گیا تھا۔ واردات میں2 گیس سلنڈر، ہتھوڑا اور دیگر آلات استعمال ہوئے۔دوسرے گارڈ ہدایت کو ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ حکام نے بتایا کہ نجی کمپنی کی انتظامیہ سے گارڈ سے متعلق کوائف حاصل کر لئے گئے ہیں جن کی تصدیق کی جارہی ہے۔ بینک میں موجود دوسرے گارڈ کو حراست میں لے کر ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ 

شیئر: