مکہ میں 405غیر قانونی تارکین گرفتار
مکہ مکرمہ....مکہ مکرمہ پولیس نے فجر سے قبل سیکیورٹی آپریشن کرکے 405غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرلیا۔ مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیلڈ سیکیورٹی ٹیم ، اسپیشل ٹیم، ٹریفک ، شہری دفاع، بجلی ، المجاہدین اور سراغرسانوں کے دستے پر مشتمل گروپ نے چھاپہ مارا تھا۔ آپریشن سخت موسمی حالات میں کیا گیا۔ منگل کو اذانِ فجر سے قبل کارروائی مکمل کرلی گئی۔ گرفتار شدگان کی فہرست تیار کرکے الشمیسی ترحیل کو سپرد کردی گئی۔