Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی احتساب عدالت میں حاضری

اسلام آباد.... شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت منگل کو احتساب عدالت میں ہوئی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف، انکی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر بھی احتساب عدالت پہنچے۔ ایس ای سی پی کی ایک خاتون افسر سدرہ منصور نے بیان قلمبند کرایا۔ انہوں نے مہران رمضان ٹیکسٹائل مل میں حسین نواز کے شیئر کی تفصیلات عدالت میں پیش کیں اور کہا کہ 12فروری 2001 ءکو شریف ٹرسٹ کی طرف سے ایک ہزار حصص حسین نواز کو منتقل کئے گئے۔
 

شیئر: