سیئول ۔۔۔ جنوبی کوریا کے مشرقی جزیرے اولے اونگ کے قریب ایک کشتی سے 4 نعشیں برآمد کی گئی ہیں جو کہ شمالی کوریائی شہری بتائے گئے ہیں۔یہ تختہ نما 9 میٹر طویل کشتی ساحلی محافظوں نے کھلے سمندر میں بازیاب کی جس پر 4 انسانی ڈھانچے موجود تھے۔ حکام کا خیال ہے کہ یہ چاروں ماہی گیر تھے جو کہ کھلے سمندر میں مچھلی پکڑنے کیلئے نکلے تھے۔ اس سے پیشتر بھی شمالی جاپان کے قریب 4 شمالی کوریائی باشندوں کی نعشیں کھلے سمندر سے بازیاب کی گئی تھیں۔