صنعاءمیں حوثیوں نے منی ایکسچینج کمپنیوں کو لوٹ لیا
صنعا...دہشتگرد حوثیو ں نے صنعاءمیں منی ایکسچینج کمپنیوں سے رقم لوٹ لی۔ اسکائی نیوز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ منی ایکسچینجرز نے بتایا کہ حوثی الکریمی اور الصیفی و سوید اوردوسری منی ایکسچینج کمپنیوں میں گھس آئے تھے۔ انہوں نے بھاری رقمیں ضبط کیں۔ دکانوں کو بند کیا اور چلتے بنے۔ صنعاءکے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حوثیوں نے زرمبادلہ کی قدر میں کھلواڑ کے بہانے منی ایکسچینج کمپنیوں سے رقم لوٹنے کاسلسلہ شرع کررکھا ہے۔