خرطوم ... ... عینی شاہدین نے بتایا کہ سوڈانی دارالحکومت خرطوم سمیت ملک کے جنوبی شہروں میں روٹی کا بحران دھماکہ خیز شکل اختیار کر گیا۔ عوام نے روٹی کے نرخوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔ گھروں سے سڑکوں پر آگئے۔ مقامی حکام نے ایک اپوزیشن لیڈر کو گرفتار او رمتعدد اخبارات کو ضبط کرلیا۔ سوڈان میں احتجاجی مظاہرے کی شروعات روٹی کے نرخوں میں اضافے کے بعد سوڈان کے جنوب مشرقی شہر سنار سے ہوئی۔