Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان آئے گی

 
لاہور:فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا کی جانب سے پاکستان کی رکنیت معطل کئے جانے کے باوجود رواں سال روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان آئے گی۔فیفا ورلڈ کپ رواں سال جون جولائی میں روس میں کھیلا جائے گا جس میں 32 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے نبردآزما ہوں گی۔پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی اور فیڈریشن میں جاری سیاسی محاذ آرائی کرپشن کے سبب فیفا نے ملک کی رکنیت بھی معطل کر دی لیکن اس کے باوجود شائقین کو ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنی آنکھوں سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔یہ ٹرافی ایک روزہ دورے پر3 فروری کو پاکستان آئے گی اور اسے لاہور کے چند اہم مقامات پر لے جایا جائے گا اور اس کا باقاعدہ اعلان کل متوقع ہے۔رکنیت معطل کئے جانے کے سبب پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ٹرافی ملک میں لانے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا اور یہ محض کھیل کی عالمی گورننگ باڈی اور اسپانسرز کی ذاتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ایک دن لاہور میں گزارنے کے بعد ٹرافی قازقستان کا رخ کرے گی۔

شیئر: