Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس میں ہونے والے ورلڈ کپ2018کے آفیشل فٹبال کی رونمائی

پیرس:کھیلوں کا سامان بنانے والی معروف کثیر القومی جرمن کمپنی نے آئندہ سال روس میں ہو نے والے  ورلڈ کپ کےلئے تیار کردہ فٹبال کی رونمائی کر دی ہے اور اس کا ڈیزائن 1970کے ورلڈ کپ کے لئے بنائے گئے فٹبال سے بڑی حد تک ملتا جلتا ہے اور اس ڈیزائن کو ہی روایتی طور پر شہرت حاصل رہی ہے ۔آئندہ سال کے میگا ایونٹ میں استعمال ہو نے والے آفیشل فٹبال میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ دور جدید کے تقاضوں اور ضروریات سے ہم آہنگ کیا جاسکے۔اس بال میں پہلی مرتبہ ایسی ٹیکنالوجی کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے ذریعے اسے ا سمارٹ فون کی مدد سے بھی استعمال کیا جاسکے گا جبکہ 2014میں برازیل میں ہو نے والے ورلڈکپ کیلئے استعمال کئے گئے برازوکا نامی فٹبال والی ٹیکنالوجی مزید جدت کے ساتھ موجود ہو گی۔ کمپنی کے مطا بق مخصوص ساخت کے اس فٹبال کو اس انداز میں بنایا گیا ہے کہ تیار کردہ ہر فٹبال کی ایک الگ شناخت بھی ہو گی یوں بظاہر ایک جیسے نظر آنے والے ہزاروں فٹبال ایک دوسرے سے الگ شناخت رکھیں گے۔اس فٹبال کو ٹیل اسٹار18کا نام دیا گیا ہے اور یہ وہی نام ہے جسے پہلی مرتبہ1970میں اس مخصوص ڈیزائن کے فٹبال کے لئے استعمال کیا گیا تھا۔ ورلڈ کپ کی مناسبت سے نام کے ساتھ 18کا ہندسہ لگایا گیا ۔

شیئر: