لینوو کمپنی نے تھنک پیڈ ایکس 1 سیریز کے تین لیپ ٹاپ متعارف کروا دیے ہیں۔ تینوں ڈیوائسز میں کمپنی نے 8 جنریشن انٹیل پروسیسر اور یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ کو شامل کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ ڈیوائسز میں ایمازون ایلیکسا وائس اسسٹنٹ اور ڈولبائے وژن ایچ ڈی آر سپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔
تھنک پیڈ ایکس 1 کاربن 6 جنریشن میں کمپنی نے 14 انچ ڈسپلے ، کاڈ کور 8 جنریشن پروسیسر ، 16 جی بی ریم اور ایک ٹی بی اسٹوریج دیا ہے۔ لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف 15 گھنٹے سے زائد ہے اور ایک گھنٹے کی چارجنگ سے 12 گھنٹے کی بیٹری لائف حاصل کی جاسکتی ہے۔ ڈیوائس میں دو یو ایس بی 3.0 پورٹ اور دو انٹیل تھنڈر بولٹ 3 پورٹ شامل کی گئی ہیں۔تھنک پیڈ ایکس 1 کاربن کی قیمت 1710 ڈالر ہے اور اسکی فروخت رواں ماہ شروع ہوگی۔
تھنک پیڈ ایکس 1 یوگا تھرڈ جنریشن میں 8 جنریشن پروسیسر ، تھنک شٹر ، فنگر پرنٹ اسکینر اور 15 گھنٹے کی بیٹری لائف دی گئی ہے۔اسٹوریج کے لیے لیپ ٹاپ میں 16 جی بی ریم اور 1 ٹی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ ایکس 1 یوگا کی قیمت 1889 ڈالر ہے اور اسکی فروخت بھی رواں ماہ کے آخر میں شروع ہوگی۔
لینوو تھینک پیڈ ایکس 1 ٹیبلٹ تھرڈ جنریشن میں کمپنی نے 13 انچ تھری کے ڈسپلے ، تھنک پیڈ کی بورڈ ، ایل ٹی ای کنیکٹیویٹی اور 8 جنریشن انٹل کاڈ کور آئی 7 پروسیسر دیا گیا ہے۔سیکیورٹی کیلئے ڈیوائس میں فنگرپرنٹ اسکینر اور آئی آر کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔ڈیوائس کی قیمت 1600 ڈالر ہے اور اسے رواں ماہ فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔