Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرون حملہ کی کوشش اپوزیشن کنٹرول علاقے سے ہوا،روس

ماسکو ۔۔۔ شام میں2 روسی فوجی تنصیبات پر ڈرون کے ذریعے حملے کی کوشش اعتدال پسند اپوزیشن کے زیر کنٹرول علاقے سے کی گئی۔ روسی وزارت دفاع کیجانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں روسی فوجی اڈوں پر حملے کی کوشش میںاستعمال ہونے والے ڈرون اعتدال پسند اپوزیشن کے زیر کنٹرول ادلب کے علاقے  ماؤزارآبادکاری سے تھے۔ روسی وزارت دفاع نے ترک فوج کو بھی لکھا ہے کہ وہ اپنے زیر کنٹرول مسلح گروپوں کی جانب سے جارہانہ کارروائیاں ختم کروانے کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریوں اور وعدوں کو پورا کرے۔

شیئر: