Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائبیریا،جوتوں کی فیکٹری میں آتشزدگی، 10 افراد ہلاک

ماسکو۔۔۔روسی علاقے سائبیریا میں جوتوں کی ایک فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے میں10 افراد ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں چینی مزدور بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کا یہ واقعہ سائبیریا کے شہر نوووسیبِرسک سے 50 کلومیٹر جنوب میں واقع ایک گاؤں چیرنوریچینسکی میں پیش آیا،جہاں آگ نے جوتوں سے بھرے گودام اور فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے ۔آتشزدگی کے نتیجے میں 10 کارکن ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر: