ماسکو۔۔۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے قاہرہ اور ماسکو کے درمیان مسافر پروازوں کی منظوری دیدی ۔2برس قبل سلامتی کے خدشات کے تناظر میں یہ پروازیں روک دی گئی تھیں۔اکتوبر 2015ء میں سینائی کے علاقے میں شدت پسند تنظیم داعش کے ایک دہشت گردانہ حملے میں ایک مسافر بردار روسی جہاز تباہ ہو گیا تھا۔ اس واقعے میں جہاز پر سوار تمام 224 افراد مارے گئے تھے۔ دسمبر میں روسی اور مصری حکام کے درمیان قاہرہ اور ماسکو کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی سے متعلق ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ فی الحال روس اور مصر کے دیگر شہروں کے درمیان براہ راست پروازوں پر پابندی برقرار رہے گی۔