ریاض..... وزارت بلدیات و دیہی امور نے تمام میونسپلٹیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ مائع پٹرول گیس سیلنڈر فروخت کرنے والے تمام اسٹیشنوں سے حفاظتی تدابیر کی پابندی کرائیں۔ وزارت نے توجہ دلائی کہ مستقبل میں پٹرول اسٹیشنوں کو مائع پٹرول گیس سیلنڈر فروخت کرنے کی باقاعدہ اجازت دیدی جائیگی۔ ایک سال کے اندر اندر کارروائی مکمل کر لی جائیگی۔