کمزور ، بے جان اور پیلے ناخنوں کو سخت اور خوبصورت بنانے کے لئے اکثر خواتین نیل ہارڈنر کا استعمال کرتی ہیں . یہ کمزور اور بے رونق ناخنوں کو چمکدار اور سخت تو کر دیتا ہے لیکن اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال ناخنوں کو کھردرا اور کمزور بنا دیتا ہے . جس کے نتیجے میں ناخنوں کی ساخت اور شکل مختلف نظر ا?نے لگتی ہے . لہذا نیل ہارڈنر کے استعمال میں احتیا ط لازم ہے . اگر آپ اسکا استعمال ترک نہیں کرسکتیں تو کم ضرور کر دیں تاکہ اسکے زائد استعمال سے ہونے والے نقصان سے ناخنوں کو محفوظ رکھا جا سکے .