Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تائیکوانڈو اسلامی ٹورنامنٹ کا مکہ مکرمہ میں آغاز..... سعودی اخبار

جمعرات11جنوری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار”الوطن“کی شہ سرخیاں:

٭ الموصل کو داعش کے حوالے کرنے کیلئے عراق کے سابق وزیراعظم نوری المالکی نے سازش کی تھی، نئے اسرار سامنے آگئے
٭ سعودی حکومت چارے کی کاشت روکنے کیلئے مصنوعی سیاروں سے استفادہ کریگی
٭ قیادت کو کافر قرار دینے والے سعودی شہری کو 12برس قید کی سزا
٭ عراق نے البصرہ میں سعودی قونصل خانے کے قیام کا خیر مقدم کیا
٭ یمنی صوبوں کے باشندے حوثیوں کے خلاف سرکاری فوج کی حمایت میں کھڑے ہوگئے
٭ تائیکوانڈو اسلامی ٹورنامنٹ کا مکہ مکرمہ میں آغاز، مقابلے 10روز جاری رہیں گے
٭ ایک فیصد مالدار لوگ 2050ءمیں پوری دنیا کی چوتھائی دولت کے مالک بن جائیں گے
٭ سعودی عرب میں پیدا ہونے والے 7 کھلاڑی 1.2ملین ریال لیکر سعودی عرب کی 7 فٹبال ٹیموں میں کھیلیں گے
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: