Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجلس شوریٰ.. . سعودی ایئرلائنز.. . روٹی کے نرخ ... . سعودی اخبار

جمعرات11جنوری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار”الحیاة“کی شہ سرخیاں

٭ مجلس شوریٰ کے ارکان نے سعودی عریبین ایئرلائنز السعودیہ کی کارکردگی پر نکتہ چینی او رروٹی کے نرخ بڑھانے کے سنگین نتائج سے خبردار کردیا
٭ سعودی حکومت کو کافر اور داعش کے رہنما ابو بکر البغدادی سے بیعت کرنے والے سعودی شہری کو 12برس قید کی سزا
٭ حدیدة بندرگاہ کو دہشتگردوں کے اڈے میں تبدیل کردیا گیا، عرب اتحاد کا انتباہ
٭ ادلب میں شامی نظام ِحکومت کے حملوں پر روس اور ترکی میں اختلافات پیدا ہوگئے
٭ تیونس میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شدت، گرفتاریاں، رات کے وقت ہنگامے
٭ عراق میں دسیوں انتخابی محاذ قائم،بغاوت در بغاوت کے باوجود نوری المالکی کا گروپ سب سے نمایاں
٭ فلسطینی صدر مذاکرات میں یورپی یونین کے کردار کو اجاگر کرینگے
٭ پروانہ ہائے ایجاد میں سعودی یونیورسٹی کی ایف یو پی ایم ، ہارورڈ اور جان ہاپکنز پر بازی لے گئی
٭ امریکی صدر نے امریکی عدالت پر حق تلفی کا الزام عائد کردیا
٭ روس، ونڈوز سے دستبردار ہونے والا پہلا ملک
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: