سرفراز احمد کی ناقص بیٹنگ فارم، وجہ سامنے آ گئی
جمعرات 11 جنوری 2018 3:00
ڈیونیڈن :پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان 30سالہ سرفرازاحمد سر ی لنکا کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچ میں 64 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے کے بعد سے بیٹنگ میں اچھی پرفارمنس نہیں دکھا سکے اور بلے بازی کی حد تک بیڈ پیچ سے گزر رہے ہیں۔سری لنکا سیریز کے بعد سے گزشتہ میچ تک 4 اننگز میں وہ محض 1،5،8 اور 3 رنز اسکور کرسکے ہیں جس کے باعث ان پر کپتانی کے ساتھ ساتھ بلے بازی میں پرفارمنس دکھانے کا دباوبڑھتا چلا جارہا ہے۔اگر سرفراز احمد کے کیریئر پر نگاہ ڈالی جائے تو اوپر کے 5 نمبروں پر بلے بازی کرتے ہوئے ان کی اوسط48.10ہے جبکہ ٹیل اینڈرز کے طور پر بیٹنگ کرتے ہوئے ان کی اوسط محض24.10ہے۔حیران کن طور پر کپتان بننے کے بعد سے انہوں نے ایک مرتبہ بھی اوپر کے 5نمبروں پر بلے بازی نہیں کی جو انتہائی حیران کن ہے۔ سرفراز احمد اب تک 87ون ڈے میچز میں 33.89کی اوسط سے1661رنز اسکور کرچکے ہیں جن میں 2سنچریاں اور7 نصف سنچریاں شامل ہیں۔کرکٹ کے حساب دانوں کا کہنا ہے کہ اگر وہ اوپر کے نمبرز پر بیٹنگ کریں تو ان کی پرفارمنس میں بہتری آ سکتی ہے۔