سامسنگ کمپنی کے نئے اسمارٹ فون آن 7 پرائم کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔رپورٹس کے مطابق فون میں 5.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے ، اوکٹا کور ایکسینوس پروسیسر ، ایل سی ڈی پینل اور ڈوئل سم سپورٹ ڈی جائیگی۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ممکنہ طور پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 13 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا جائیگا۔ اسمارٹ فون کو 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج کے دو آپشنز میں متعارف کروایا جائے گا۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکے گا۔فون میں سامسنگ پے منی سپورٹ بھی شامل کی جائے گی۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3300 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔ فون کو کالے اور گولڈ رنگ میں پیش کیا جائے گا اور اس کی قیمت ممکنہ طور پر 15000 ہندوستانی روپے ہوگئی۔فون کی لانچنگ سے متعلق کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔