لاہور..... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بشری بی بی ہمیشہ پردہ کرتی ہیں۔ شادی کی پیشکش کرنا میرا ذاتی معاملہ ہے آج تک ان سے جب بھی ملا مکمل پردہ کئے ہوتی ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میرے خاندان کو شادی کی پیشکش کا پتہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے میاں بشیر میری رہنمائی کرتے رہے تمام فیصلے پوچھ کر کرتا ہوں۔تنقید کرنے والوں کو کچھ پتہ نہیں جمہوری آدمی ہوں اور اپنے فیصلے خود کرتاہوں میری سیاسی زندگی اور دیگر روزمرہ فیصلوں سے بشری بی بی کا کوئی تعلق نہیں۔