Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کاٹنے پر کمپنیوں کو دینا پڑیگا جرمانہ

نئی دہلی۔۔۔۔۔مرکزی حکومت ایسے قواعدو ضوابط وضع کرنے پر غور کررہی ہے جس کے بعد اگر بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیوں نے بجلی منقطع کی تو ان کی خیر نہیں ۔ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت اب وزارت توانائی و بجلی ایکٹ میں ترمیم کرنے پر غور کررہی ہے کہ بجلی کٹوتی کرنے پر بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں پر جرمانہ عائد کیا جاسکے۔عام سبسڈی کی طرح صوبوں کی طرف سے بجلی پر دی جانے والی سبسڈی بھی عوام تک براہ راست پہنچ جائے ۔ وزارت توانائی بجٹ اجلاس کے دوران بجلی ایکٹ میں ترمیم کیلئے بل پیش کرسکتا ہے۔ اگر بل پاس ہوا توبجلی سپلائی کمپنی پر ہر دن کے حساب سے جرمانہ لگایا جائیگا اور ایک ہزار روپے یومیہ اضافہ بھی کیا جاسکے گا۔ایک سینیئر افسر نے بتایا کہ بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بجلی کمپنیوں کو لائسنس دیتے وقت 24گھنٹے بجلی فراہم کرنے کی بات واضح طور پر تحریر ہونی چاہئے۔

شیئر: