Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

این ویڈیا کمپنی نے گیمنگ مانیٹرز کی نئی سیریز کا اعلان کرد یا

این ویڈیا کمپنی کی جانب سے کنزیومر الیکٹرانک شو میں گیمنگ مانیٹرز متعارف کروا دیے گئے ہیں۔ بگ فارمیٹ گیمنگ ڈسپلے نامی ان مانیٹرز کو ایسر ، اسوس اور ایچ پی کمپنی کے باہمی اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔مانیٹرز میں 65 انچ فور کے ڈسپلے ، ایچ ڈی آر اور جی سیکرونائز ٹیکنالوجی دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیوائسز میں بلڈ ان اینڈرائڈ ٹی وی کو بھی شامل کیا گیا ہے جس سے صارفین مانیٹر کو کسی دوسری ڈیوائس سے منسلک کیے بغیر ہی اس پر نیٹ فلیکس اور یوٹیوب کو استعمال کرسکتے ہیں۔مانیٹرز کا ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے۔مانیٹرز پر گیمز کو براہ راست پلے اور ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ اس میں موجود کلاؤڈ اسٹریم ٹیکنالوجی سے بھی فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ مانیٹرز کی قیمت اور دستیابی کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
 

شیئر: