Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں 183رنز سے شکست

ڈونیڈن..... نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو 183رنز سے شکست دیکر سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کرلی ہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 257رنز بنائے۔ جواب میں پاکستانی ٹیم 74رنز پر ڈھیر ہوگئی جو نیوزی لینڈ میں کسی انٹرنیشنل ٹیم کا دوسرا کم ترین اسکور ہے۔ پاکستانی بیٹنگ لائن ایکبار پھر فیل ہوگئی اور اظہر علی اور محمد حفیظ کوئی رنز نہ بناسکے۔ محمد عامر 10، رومان 16رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ بابر اعظم 8، فخر زمان 2رنز بناپائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے راس ٹیلر نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے ۔مارٹن گپٹل 45 ، ٹام لیتھم 35اور کپتان کین ولیمسن 73رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ 
 

شیئر: