20 سالہ اداکاری کے باعث سیاست میں قدم رکھ سکی ، سمرتی
ہندوستان کی معروف سیاسی شخصیت سمرتی ایرانی کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ ایک ماڈل تھیں۔ انہوںنے 15 ٹی وی ڈراموں، 3 فلموں اور متعدد تھیٹرز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ سمرتی ایرانی اس وقت ہندوستانی ریاست گجرات سے راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ اور وزیر ہیں۔ سمرتی ایرانی الیکشن تو بھاری اکثریت سے ہار گئیں لیکن اس کے باوجود نریندر مودی نے انہیں اس وقت کابینہ میں شامل کیا جب ان کی عمر صرف 38 سال تھی۔ انہیں کابینہ میں شمولیت کے بعد تعلیم کی وزارت کی ذمہ داری سونپ دی حالانکہ وہ صرف 12 ویں جماعت تک پڑھی ہوئی ہیں۔
خیال رہے کہ آج سمرتی کی عمر41 سال ہے۔ وہ سیاست میں آنے سے قبل ٹی وی کی معروف اداکارہ رہی ہیں۔ انہوں نے مشہور ڈرامہ ”کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی“ سمیت کم سے کم 15 ٹی وی ڈراموں، 3 فلموں اور متعدد تھیٹرز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔انہوں نے اداکاری کی شروعات 2000 ءسے کی مگر انہیں شہرت 2007 ءسے ”کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی“ میں کام کرنے کی وجہ سے ملی۔انہیں اداکاری کے باعث متعدد ٹی وی ایوارڈز بھی دئیے گئے۔ وہ ماضی میں مس انڈیا کے مقابلوں میں بھی شریک ہوئیں۔ سمرتی ایرانی اس وقت ہندوستان کی ریاست گجرات سے راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ ہیں۔ وہ ہندوستان کی اطلاعات و نشریات کی وزیر سمیت ٹیکسٹائل کی بھی وزیر ہیں۔ سمرتی ایرانی نے انڈین ٹیلی وژن اکیڈمی” آئی ٹی اے“ کی ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ پروڈیوسر ایکتا کپور نے انہیں اپنی ٹیم کی مخالفت کے باوجود ”کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی“ ڈرامے کے لئے منتخب کیا۔ ایکتا کپور کی ٹیم نے انہیں ڈرامے کے کردار کے لئے غیرموزوں قرار دیاتھا۔ ان کے مقابلے میں کئی لڑکیاں بھی آڈیشن دینے کے لئے آئیں مگر ایکتا کپور نے پھر بھی انہیں چانس دیا۔ماضی کی اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے 20 سال تک اداکاری کی اور اس کی وجہ سے ہی آج سیاست میں قدم رکھ سکی ہوں۔