Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیونگم کھانے سے سانس انتہائی بدبودار ہوسکتی ہے، ماہرین

اسکاٹ لینڈ .... مقامی دندان ساز جیمز بوکانن نے دعویٰ کیا ہے کہ چیونگم وغیرہ میں جو پودینہ استعمال ہوتا ہے اس میں پہلے سے قدرتی شکر موجود ہوتی ہے اور اگر اس میں اضافی شکر شامل کردی جائے تو دانتوںکیلئے انتہائی خراب نتائج دیتی ہے۔ تجربے کے دوران یہ بات دیکھنے میں آئی کہ ایسا چیونگم استعمال کرنے والوں کے دانت بہت تیزی سے گلتے سڑتے اور بدبو دار ہوجاتے ہیں کیونکہ اگر دانتو ںکے اندر معمولی شگاف بھی ہو تو چیونگم میں شامل شکر تیزاب بن جاتی ہے اور اسکی تیزابیت بھی بڑھ جاتی ہے۔ اس ماہر دندان سازی نے مسئلے کا حل بھی بتایا ہے اور کہا ہے کہ ایسی صورتحال کا سامنا ہو تو منہ صاف کرنے اور بدبو دور کرنے کیلئے دہی او رپھلوں کا استعمال کرنا چاہئے۔ سیب سے سلیوا بڑھتا ہے اور بدبو دار اشیاءختم ہوجاتی ہیں۔ واضح ہو کہ اعدادوشمار کے مطابق اپنی سانسوں کو خوشگوار بنانے کیلئے 20فیصد افراد باقاعدگی سے پودینے والے چیونگم کا استعمال کرتے ہیں۔

شیئر: