Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونیورسٹی اوول گراونڈ میں پاکستانی ٹیم کا پہلا ون ڈے

 
ڈونیڈن:پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسر ے ون ڈے کی میزبانی کرنےوالے یونیورسٹی اوول گراونڈ ڈونیڈن میں پاکستانی ٹیم نے پہلی مرتبہ کسی ون ڈے انٹر نیشنل میں شرکت کی ہے۔نیوزی لینڈ کے اس ساتویں ٹیسٹ سینٹر اسٹیڈیم میں ساڑھے4ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔یہاں میزبان ٹیم نے 5 ون ڈے کھیلے اور سب میں کامیاب رہی۔لگ بھگ دو سال بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم ڈونیڈن میں کوئی ون ڈے کھیل رہی ہے۔آخری مرتبہ نیوزی لینڈ نے یونیورسٹی اوول میں 17فروری 2015 کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف ون ڈے کھیلا تھا اور3 وکٹ سے فاتح رہی تھی۔نیوزی لینڈ نے اس گراونڈ پر ون ڈے انٹرنیشنل میں 183رنز کے واضح فرق سے جیت کا بھی نیا ریکارڈ بنالیا ہے۔ ڈونیڈن میں پاکستان ٹیم نے صرف ایک ٹیسٹ نومبر 2009 میں کھیلا ہے،جہاں نیوزی لینڈ نے 32رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

شیئر: