Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارپ ایکوس ایس 3 کی تفصیلات سامنے آگئیں

شارپ کمپنی کی جانب سے نیا اسمارٹ فون ایکوس ایس 3 سولہ جنوری کو متعارف کروایا جائے گا تاہم فون کی تصاویر اور تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسمارٹ فون میں 5.99 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے اور آئی فون ایکس کی طرز کے نوچ کو شامل کیا جائے گا۔ فون میں اسنیپ ڈریگن 660 یا 630 پروسیسر دیا جائے گا۔فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ ایکوس ایس 3 کو 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج کے دو آپشنز میں متعارف کروایا جائے گا۔اسمارٹ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا جس میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 12 میگاپکسل اور 13 میگاپکسل کے دو کیمرے شامل ہوں گے۔ فنگرپرنٹ اسکینر کو بھی فون کی پشت پر شامل کیا جائے گا۔ فون کی بیٹری ممکنہ طور پر 3100 ملی ایمپئر آورز کی ہوگی۔ فون کو کالے ، نیلے اور گولڈ رنگ میں متعارف کروایا جائے گا۔ فون کی قیمت سے متعلق معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:خراٹے روکنے والا اسمارٹ بیڈ متعارف

شیئر: