Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ میں ہندوستانی سفیر اکبرالدین کا ٹویٹر ہیک

نئی دہلی۔۔۔۔اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے سیداکبرالدین کا اکاؤنٹ ہیک کرکے پاکستان کا پرچم اور صدر ممنون حسین کی تصویر پوسٹ کردی گئی۔ہیکروں نے ان کے اکاؤنٹ پر ترکی زبان میں پیغام بھی لکھا۔ بعد ازاں یہ تصاویر اور ٹویٹ ہٹا دیا گیا۔ وزارت داخلہ کے اعدادو شمار کے مطابق 2016ء میں ملک میں کل 199سرکاری ویب سائٹس ہیک کی گئیں۔ 2013سے 2016کے درمیان ملک میں 700سے زائد سرکاری ویب سائٹس ہیک کی جاچکی ہیں۔سیکیورٹی کے خطرات کے پیش نظر کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے فوراً ہی ویب سائٹس  بلاک کردی تھی۔

شیئر: