آئی پی ایل میں نیلام ہونے کیلئے1122 پلیئرز کی دلچسپی
بنگلور: انڈین پریمیئر لیگ میں نیلام ہونے کیلئے1122 پلیئرز نے دلچسپی ظاہر کردی جس میں 282 غیرملکی کرکٹرز شامل ہیں۔ انڈین پریمیئر لیگ میں نیلام ہونے کیلئے 1122 پلیئرز نے دلچسپی ظاہر کردی جس میں 282 غیرملکی کرکٹرز شامل ہیں جبکہ انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جوئے روٹ، آل راونڈر بین اسٹوکس اور آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے نام بھی فہرست میں موجود ہیں۔ جن پلیئرز کے بارے میں دلچسپی ظاہر کی جائے اس کے مطابق اس طویل فہرست کو مختصر کردیا جائے گا۔ اس لمبی لسٹ میں صرف 281 کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل تجربہ حاصل ہے۔ 838 ناتجربہ کار ہیں، ان میں سے 778 کا تعلق ہند جبکہ تین کا مختلف ایسوسی ایٹ ممالک سے ہے۔