Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ہمارا صبر نہ آزمائے، ہندوستانی آرمی چیف

    نئی دہلی - - - - -  ہندوستانی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہندوستانی فوج کے صبر کو نہ آزمائے اور ہمیں کوئی اور کارروائی کرنے پر مجبور نہ کرے۔ مسلح افواج کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر فوجی پریڈ کا معائنہ کرنے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہندوستانی علاقے میں درانداز داخل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ہم پاکستان کی اشتعال انگیزی کا جواب دیتے رہیں گے اور اسے سبق سکھاتے رہیں گے۔ ملک کیخلاف کسی بھی اقدام کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کشمیر میں امن کی بحالی کیلئے سیاسی اقدامات کی خواہش کا اظہار بھی کردیا۔ کشمیر میں امن کی بحالی کے لیے فوجی آپریشن کے ساتھ ساتھ سیاسی اقدامات بھی کیے جانے چاہیے۔ایک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کا کہنا تھا کہ ہندوستانی آرمی چیف نے پاکستان پر ہمالیہ کے علاقوں میں مبینہ سرحدی دہشت گردی کو روکنے کے لیے فوجی آپریشنز کو بھی سراہا۔جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ خطے میں کام کرنے والی مسلح افواج خاموش نہیں رہ سکتیں بلکہ انہیں صورت حال سے نمٹنے کے لیے نئی پالیسی اور طریقہ کار اپنانا ہوگا جو ان کے مطابق گزشتہ سال ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب قدرے بہتر ہیں۔پاکستان پر دباؤ بڑھائے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جی، آپ خاموش نہیں رہ سکتے۔ آپ کو مسلسل سوچنا ہوگا اور آگے بڑھنا ہوگا۔ آپ کو اپنے نظریات اور سوچ کو اپنے کام کرنے کے طریقہ کار کے مطابق بدلنا ہوگا۔

شیئر: