مدینہ منورہ... مدینہ منورہ ہجرہ روڈ کلو150پر ٹریفک حادثے کے باعث ایک ہی خاندان کے 17افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔ سعودی ہلال احمر کے ترجمان خالد السھلی نے بتایا کہ15افراد حادثے میں زخمی ہوئے جبکہ ایک لڑکا اور لڑکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بیشتر زخمیوں کی حالت خطرناک اور درمیانے درجے کی ہے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر ابتدائی مرہم پٹی کرکے زخمیوں کو الحمنہ اور وادی الفرع اسپتال میں داخل کرادیا۔