Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایچ ٹی سی یو 11 آئی ایس اسمارٹ فون لانچ‎

ایچ ٹی سی کمپنی نے یو 11 آئی ایس اسمارٹ فون متعارف کروا دیا ہے۔ فون کو ابتدائی طور پر تائیوان اور چین میں پیش کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، آکٹا کور قالکوم اسنیپ ڈریگن 652 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 2 ٹی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں آٹو فوکس اور ڈوئل ٹون ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 12 الٹرا پکسل کا بیک کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون کے فرنٹ پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 5 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں ۔ فون میں ایچ ٹی سی یوسونک آڈیو ٹیکنالوجی بھی رکھی گئی ہے۔کنکٹیوٹی کے لیے فون میں فور جی ، جی پی ایس بلیوٹوتھ ، وائی فائے ، یو ایس بی ٹائپ سی اور این ایف سی سپورٹ دی گئی ہے۔ فنگرپرنٹ اسکینر کو بھی فون میں شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3930 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اس میں کوئیک چارج سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ فون کو کالے ، سلور اور لال رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 3299 یان ہے۔ فون کی رجسٹریشن 15جنوری جبکہ فروخت 25 جنوری سے شروع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:سیکنڈ جنریشن نوکیا 6 اسمارٹ فون متعارف

شیئر: