Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران خطے کےلئے سب سے خطرناک ملک.... سعودی اخبار کی سرخیاں

بدھ 17جنوری 2017ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے جریدے”الحیاة‘‘کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں

٭ سعودی فضائیہ نے جازان پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بنادیا، ٹھکانے پر پہنچنے سے قبل ہی میزائل کو فضا میں تباہ کردیا
٭ ایران خطے کے لئے سب سے خطرناک ملک ہے، عادل الجبیر
٭ قطر بین الاقوامی قانون اور حسنِ ہمسائیگی کے اصول کی پابندی کرے، متحدہ عرب امارات
٭ رجب طیب اردگان نے شامی سرحدی فورس کی اسکیم کو ناکام بنانے کیلئے پیشگی عسکری آپریشن کی دھمکی دیدی
٭ جرمنی میں 10ایرانی جاسوس سرگرم عمل، جگہ جگہ چھاپے مار کر تلاش شروع کردی گئی
٭ عراقی انتخابات کو ملتوی کرنے کیلئے ایمرجنسی قانون کے اجراءکا امکان
٭ فلسطینی مرکزی کونسل نے اسرائیل کے ساتھ تنازع طے کرنے کے سلسلے میں امریکی ثالثی کا دروازہ پوری طرح بند نہیں کیا
٭ عرب بہار کے مابعد کے بحران شروع، اردن میں روٹی کے نرخ بڑھ گئے
٭ امریکی صدر کے سسر کے چینی جاسوس خاتون کیساتھ تعلق کی رپورٹ نے ہنگامہ برپا کردیا
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: