Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی صالح کا قاتل حوثی مارا گیا

ریاض .... سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے قتل میں ملوث حوثیوں کا ایک بڑا کمانڈر مارا گیا۔ یمنی ذرائع ابلاغ نے یہ اطلا ع دیتے ہوئے واضح کیا کہ حوثی کمانڈر خالد القیری، علی صالح کے قتل کے ملزمان میں سے ایک تھا۔ اسے صنعاءکے جنوب مشرق میں خولان الطیال کے قریب کمین گاہ نصب کرکے ہلاک کیا گیا۔ القیری ہی علی صالح کے قتل کے بعد بیت الاحمر میں گھسا تھا اور لوٹ مار مچائی تھی۔
 

شیئر: