احمد آباد۔۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی اور اسرائیلی وزیر اعظم نتنیاہو احمد آباد پہنچے جہاں انہوں نے8کلومیٹر طویل روڈ شومیں شرکت کی۔ یہ روڈ شو شہر کے ایئرپورٹ سے شروع ہوکر سابرمتی آشرم پر ختم ہوگیا۔ سڑک کے دونوں جانب 50استقبالیہ مراکز قائم کئے گئے تھے۔روڈ شو ختم ہونے کے بعددونوں رہنما سابر متی آشرم پہنچے جہاں نتنیاہو نے گاندھی جی کی یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا۔اس کے بعد نتنیاہو اور ان کی اہلیہ نے چرخاچلایا۔روڈ شوکے دوران سخت حفاظتی انتظامات کئے گئےتھے، روڈ کے دونوں جانب لوگ کثیر تعداد میں موجود تھے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے ہاتھ ہلا کر عوام کے استقبال کا جواب دیا۔