Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوازالدین ہالی وڈ میں

بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی بھی ہالی وڈ میں قدم رکھنے کے لئے تیار ہیں جبکہ ان کی ہالی وڈ ویب سیریز فلم کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی۔ نواز الدین صدیقی ہمیشہ نئے اور منفرد کردار کے ساتھ سامنے آتے ہیں اور اپنی حقیقی اداکاری سے اس میں ڈھل جاتے ہیں۔ اداکار نواز الدین صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ہالی وڈ ویب سیریز کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’میک مافیا‘ میری پہلی بین الاقوامی ویب فلم سیریز ہوگی جوحیرت انگیز ہوگی۔دوسری جانب ہالی وڈ کے ڈائریکٹر اور میک مافیا سیریز میں ہدایتکاری کرنے والے جیمس واٹکن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز الدین ایک زبردست اداکار ہیں جو ہر کردار میں ڈھل جاتے ہیں اور اسکرین پر اپنی موجودگی کا بھی احساس دلاتے ہیں۔
 

شیئر: