مئیزو ایم 6 ایس اسمارٹ فون لانچ
جمعرات 18 جنوری 2018 3:00
چینی کمپنی کی جانب سے مئیزو ایم 6 ایس اسمارٹ فون متعارف کر دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون میں 5.7 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، گلاس پروٹیکشن اور ایکسینوس 7872 پروسیسر دیا گیا ہے۔ فون کو 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج اور 64 جی بی اسٹوریج کے دو آپشنز میں متعارف کروایا گیا ہے۔فنگرپرنٹ اسکینر کو فون کے سائیڈ پر شامل کیا گیا ہے اور یہ صرف 0.2 سیکنڈ میں فون کو ان لاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 16 میگا پکسل کابیک کیمرہ اور فیشل اینہنسمنٹ ٹیکنالوجی کے ساتھ 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ اور یو ایس بی سی کنیکٹر بھی دیا گیا ہے ۔ فون محض پندرہ منٹ میں 30 فیصد اور آدھے گھنٹے میں 52 فیصد چارج ہو سکتا ہے۔ فون کو کالے ، سلور ، گولڈ اور نیلے رنگ میں متعارف کروایا گیا ہے اور اس کی فروخت 19 جنوری سے شروع ہوگی۔ 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 155 ڈالر جبکہ 64 جی بی سٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 186 ڈالر ہوگی۔