Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی ایمبولینس کے ذریعہ بنگلہ دیشی تارک کی جان بچالی گئی

’قریب ترین ایمبولینس ایک گھنٹہ 20 منٹ کی دوری پر ہونے کی وجہ سے فضائی ایمبولینس کو روانہ کیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
جازان ریجن میں ہلال احمر نے کہا ہے کہ دور دراز دیہی علاقے میں واقع سکول کے بنگلہ دیشی ملازم کو دل کا دورہ پڑنے کی اطلاع ملی تھی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہلال احمر نے کہا ہے کہ ’قریب ترین ایمبولینس ایک گھنٹہ 20 منٹ کی دوری پر ہونے کی وجہ سے فضائی ایمبولینس کو روانہ کیا گیا‘۔
’اطلاع ملنے کے 20 منٹ کے بعد فضائی ایمبولینس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بنگلہ دیشی مریض کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے جان بچالی گئی‘۔
’بعد ازاں فضائی ایمبولینس کے ذریعہ مریض کو شہزادہ محمد بن ناصر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی طبی ٹیم نے کارڈیک کیتھرائزیشن کی ہے‘۔
 

شیئر: