Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان سرما میلے کا آغاز، گورنر نے افتتاح کیا

’جازان سرما میلے کے ضمن میں پورے ریجن میں تیاریاں کی گئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
گورنر جازان شہزادہ محمد بن ناصر بن عبد العزیز نے جازان سرما میلہ 25 کا افتتاح کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق افتتاحی تقریب جازان کے ساحل پر ہوئی  جس میں ریجن کی اہم شخصیات نے شرکت کی ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر شہزادہ محمد بن ناصر بن عبد العزیز نے کہا ہے کہ ’جازان میں بے شمار سیاحتی مقامات ہیں جہاں ملک بھر کے علاوہ بیرون ملک سے بھی لوگ لطف اندوز ہونے کے لیے آتے ہیں‘۔
’جازان سرما میلے میں ہم سیاحتی مقامات کے علاوہ علاقے کی تہذیب وثقافت اور زرعی پیدوار بھی پیش کر رہے ہیں‘۔
واضح رہے کہ جازان سرما میلے کے ضمن میں پورے ریجن میں تیاریاں کی گئی ہیں جہاں خاندان کے مختلف افراد کے علاوہ معاشرے کے مختلف طبقات کی دلچسپی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
میلے میں نجی شعبوں کے علاوہ مختلف سرکاری ادارے بھی شریک ہیں جو وزٹروں کو مختلف تجربہ فراہم کرنے کے لیے مستعد ہیں۔

شیئر: