ٹوئنکل کھنہ پیڈمین پر لیکچر دیں گی
جمعرات 18 جنوری 2018 3:00
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ آکسفرڈ یونیورسٹی میں طلبہ کو لیکچر دیں گی۔ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کو آکسفرڈ یونین میں لیکچر دینے کیلئے مدعو کیاگیاہے۔ وہ طلبہ کو اپنی نئی فلم ' پیڈمین ' کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کریں گی۔ فلم ' پیڈمین' کی کہانی ٹوئنکل کھنہ نے لکھی ہے جبکہ پروڈکشن کی ذمہ داریاں بھی انہوں نے ہی نبھائی ہیں۔ فلم میں ان کے شوہر اکشے کمار مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔