Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پالتو بلی کی واپسی پر بچے خوشی سے اشکبار

لندن .... بچوں کو بلیوں او رخاص طور سے بلی کے بچوں سے بہت زیادہ انسیت و محبت ہوتی ہے شاید یہ انکی فطرت کا حصہ ہے۔ وہ بیحد شوق اور محبت سے ان بلیوں کا خیال رکھتے ہیں لیکن کبھی کبھار یہ بلیاں ان سے دور ہوجائیں یا خو د انہیں چھوڑ کر کہیں دور جانا پڑے تو بچے ان کی کمی بہت شدت سے محسوس کرتے ہیں اور ایسا ہی کچھ یہاں اس وقت ہوا جب گزشتہ دنوں ایک بلی گھر سے کہیں بھاگ گئی جو تلاش بسیار کے باوجود نہیں مل سکی۔ تھک ہار کر گھر والوں نے یہ سمجھ لیا کہ یا تو وہ ہلاک ہوچکی ہے یا اتنی دور ہوچکی ہے کہ اسکی واپسی ممکن نہیں۔ بچوں نے بھی والدین کے اس خیال سے ذہنی طور پر اتفاق کرلیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جانوروں کی دیکھ بھال کے ادارے نے بھی گھر والوں کو یہ اطلاع دی تھی کہ بلی واقعی مر چکی ہے مگر اچانک ہی یہ بلی جس کا نام گونتھر بتایا جاتا ہے واپس گھر آگئی تو بچوں کو اسکے حوالے سے اتنی خوشی ہوئی کہ انکی آنکھیں اشکبار ہوگئی اوروہ بار بار اسے گود میں اٹھانے لگے۔

شیئر: