ماسکو.... روسی ماہرین موسمیات نے کہاہے کہ 2017 ءکا دسمبر دارالحکومت ماسکو کی تاریخ کا وہ دسمبر رہا جب یہاں کم ترین دھوپ نکلی۔ روسی محکمہ موسمیات نے بتایاکہ دسمبر کے پورے ماہ کے دوران سورج ایک مرتبہ دکھائی دیا اور وہ بھی مختصر وقفے کیلئے۔ ماسکو کے موسمیاتی مرکز کا کہنا تھا کہ عموماً ماسکو میں ہر سال دسمبر میں درجنوں گھنٹے ایسے گزرتے ہیں جب دھوپ نکلتی ہے لیکن گزشتہ دسمبر کے دوران صرف ایک مرتبہ سورج دکھائی دیا اور وہ بھی محض 6 منٹ کیلئے۔ واضح ہو کہ اپنے جغرافیائی محل وقوع کے اعتبار سے اس وسیع و عریض ملک کے کئی علاقے ہمیشہ شدید برفباری اور سردی سے دوچار ہوتے ہیں جبکہ آسمان اکثر ہی ابر آلود رہتا ہے او ریہی وجہ ہے کہ یہاں دھوپ بہت کم نظر آتی ہے لیکن پھر بھی مہینے میں مجموعی طور پر 100سے زیادہ گھنٹے دھوپ رہتی ہے تاہم اس بار پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے جب سورج نے پہلی مرتبہ اپنی شکل دکھائی جو ایک ریکارڈ ہے۔