Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیسل بلیڈ کمپنی نے 400 میگا پکسل کا کیمرہ متعارف کرادیا

ہیسل بلیڈ کمپنی کی جانب سے 400 میگا پکسل کا ایسا کیمرہ متعارف کروادیا گیا ہے جو 2.4 جی بی سائز کی تصویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کیمرے میں سنسر شفٹ اور ملٹی شوٹ فیچر بھی شامل کیا گیا ہے۔ ملٹی شوٹ کے فیچر کو استعمال کرنے کیلئے کیمرے کو یو ایس بی کے ذریعے کمپیوٹر سے منسلک کرنا پڑتا ہے۔کیمرے میں ایچ ڈی کارڈ سلاٹ ، ٹچ سکرین ڈسپلے ، آٹو فوکس ٹیکنالوجی ، 60 منٹ شٹر سپیڈ ، یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ ، وائی فائے ، ایچ ڈی ایم آئی اور آڈیو انپٹ سپورٹ دی گئی ہے۔ کیمرے کی قیمت 47,995 ڈالر ہے اور اس کے پری آرڈرز شروع کردیے گئے ہیں۔کیمرے کی فروخت رواں سال مارچ میں شروع ہوگی۔وہ صارفین جو کیمرے کی قیمت ادا نہیں کر سکتے وہ اسے کرائے پر بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ کیمرے کا ایک دن کا کرایہ 400 یورو تک ہوگا۔

شیئر: