Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زمبابوے کے ممتاز اپوزیشن رہنما روئے بینٹ امریکا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

لاس اینجلس۔۔۔ زمبابوے کے معروف اپوزیشن رہنما روئے بینٹ امریکہ میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے  ہلاک ہو گئے  ۔ بینٹ  طویل عرصہ تک صدر رہنے والے  رابرٹ موگابے کے ناقدوں میں سے ایک تھے اور انہوں نے  صدر رابرٹ موگابے کی  اعلانیہ طور پر مخالفت کی ۔  امریکی ریاست نیو میکسیکو کے  دور دراز علاقہ میں ہیلی کاپٹر گر کر  تباہ ہوا ۔ حادثہ کے  نتیجہ میں 60سالہ روئے بینٹ ، ان کی اہلیہ  اور  3 دیگر افراد بھی ہلاک ہوئے ۔  امدادی کارکنوںنے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں  جلنے کے باعث بری طرح مسخ ہو گئی  ہیں ۔  
یہ بھی پڑھیں:شام میں روسی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، دونوں پائلٹ ہلاک

شیئر: