نئی دہلی .... قومی دارالحکومت دہلی اور نوئیڈا اور گڑ گاﺅں سمیت ہمسایہ شہروں میں ہفتے کی صبح گہری دھند چھائی رہی۔ حد نگاہ 50میٹر تک رہی جسکی وجہ سے ٹرین اور پروازیں متاثر ہوئیں۔21ٹرینیں تاخیر سے چلی ہیں جبکہ 4 ٹرینوں کے اوقات تبدیل کئے گئے ، 13ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ شدید سردی آئندہ چند دنوں تک جاری رہیگی۔ کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری رہیگا۔ شمالی ہند میں بھی آجکل شدید سردی ہے۔ پنجاب اور ہریانہ میں سردی کی شدت زیادہ ہے۔ جموں و دیگر علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے برفباری ہورہی ہے۔ جمو ںو کشمیر کے لداخ ریجن میں درجہ حرارت منفی 15.6ہے۔