پروین بابی کو مداحوں سے بچھڑے 13برس
بالی وڈ کی اداکارہ پروین بابی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے ۔ 4 اپریل 1949ءکو پیدا ہونے والی پروین بابی نے 50 سے زائد فلموں میں مرکزی کردار ادا کیاجن میں کئی فلمیں امیتابھ بچن کے ساتھ تھیں۔ان کی کامیاب فلموں میں دیوار، امر، اکبر، انتھونی اور کالا پتھر“ شامل ہیں جبکہ 1970 کے عشرے میں ”نوجوان ناراض نسل“ کے مزاج کی نمائندگی میں امیتابھ بچن اور پروین بابی کی جوڑی فلمی دنیا میں کامیاب ثابت ہوئی۔پروین بابی شوبز کی دنیا میں جتنی خوبصورت اور دلکش زندگی گزار رہی تھیں،ان کی ذاتی زندگی اتنی ہی تنہا ئی کا شکاررہی۔ اداکارہ نے شادی نہیں کی البتہ اپنے ساتھ کام کرنے والے متعدد اداکاروں اور ہدایت کاروں کے ساتھ ان کے رشتے کی افواہیں میڈیا میں گردش کرتی رہیں۔
پروین بابی کی موت 20 جنوری 2005 کو ہوئی۔ اس وقت ان کی عمر 55 سال تھی۔ وہ پر اسرار طریقے سے اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئی تھیں۔ان کی موت کی وجہ فوری طور سامنے نہیں آسکی تھی تاہم رپورٹس کے مطابق پروین بوبی ذیابیطس کا شکار تھیں جس کی باعث ان کا موت واقع ہوئی تھی۔