Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلین اوپن: اعصام الحق،راجر فیڈرر، ڈوکووچ اور نڈال جیت گئے

میلبورن:پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے آسٹریلین اوپن میں اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا۔ عالمی نمبر ون رافیل نڈال کے بعد دفاعی چیمپیئن راجر فیڈرر ، سربیا کے نوواک ڈوکووچ انجری کے خطرے سے دوچار ہو نے کے باوجود چوتھے راونڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ اعصام الحق نے اپنے پولش جوڑی دار مارسین میٹکوویسکی کے ساتھ ڈبلز مقابلے کے دوسرے راونڈ میں کروشیا کے فرانکو اسکوگور اور سویڈن کے رابرٹ لینڈسٹ سے مقابلہ کیا اور اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی سمیٹ کر تیسرے راونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔دونوں نے یہ میچ 7-6اور6-4سے اپنے نام کیا۔ میچ کے بعد اپنے پیغام میں اعصام الحق کا کہنا تھا کہ وہ مزید کامیابیوںکیلئے پر امید ہیں۔دفاعی چیمپیئن راجر فیڈرر نے اپنے حریف رچرڈ گیسکٹ کو اسٹریٹ سیٹس میں ہراتے ہو ئے قدم مزید آگے بڑھائے ۔ فیڈرر نے یہ میچ 6-2،7-5اور6-4سے جیت لیا ۔سابق عالمی نمبر ون نوواک ڈوکووچ میچ کے پہلے سیٹ کے دوران تکلیف کا شکار ہو گئے اور طبی امداد کیلئے طویل ٹائم آوٹ حاصل کرکے انجری سے بچتے ہوئے البرٹ راموس کے خلاف میچ جیتنے میں کامیاب رہے۔موجودہ عالمی نمبر ون رافیل نڈال کو بوسنیا کے ضمیر کے خلاف فتح میں زیادہ مشکل پیش نہیں آئی، انہوں نے6-1،6-3اور 6-1سے کامیابی سمیٹ لی۔

شیئر: